جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

لیجنڈ فٹبالر پیلے کی حالت تشویشناک، ڈاکٹروں نے بھی جواب دیدیا

datetime 4  دسمبر‬‮  2022 |

برازیلیا(این این آئی)بڑی آنت کے کینسر میں مبتلا برازیل کے سابق لیجنڈ فٹبالر پیلے کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے اور کیمو تھراپی کے متوقع نتائج نہ آنے پر انہیں خصوصی نگہداشت (پیلیٹو کیئر) کے وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق 82 سالہ عظیم فٹبالر کو گزشتہ منگل کو کینسر کے دوبارہ علاج کے لیے

برازیل کے ایک ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔برطانوی میڈیا نے برازیلی اخبار کے حوالے سے بتایا کہ بڑی آنت کے کینسر میں مبتلا پیلے کی کیمیو تھراپی کی جارہی تھی تاہم نتائج نہ ملنے پر ان کی کیمیو تھراپی روک دی گئی ہے اور اب انہیں زندگی کی اختتامی نگہداشت فراہم کی جارہی ہے جس میں انہیں درد سے نجات اور سانس لینے میں مشکلات جیسے مسائل کا علاج فراہم کیا جارہا ہے۔برازیل کے شہر سا پالو کے البرٹ آئن اسٹائن اسپتال نے فٹبال کے کنگ کی حیثیت سے مشہور پیلے کی صحت کے حوالے سے کسی بھی قسم کی رپورٹ کی تصدیق کرنے سے انکار کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ اس حوالے سے آفیشل بیان جاری کریں گے۔گذشتہ روز ہسپتال کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ پیلے کو سانس میں انفیکشن کی تشخیص پر ہسپتال منتقل کیا گیا، سابق فٹبالر کو انفیکشن سے صحت یابی کیلئے اینٹی بائیوٹک دی جارہی ہیں، پیلے کی حالت خطرے سے باہر ہے اور صحت میں معمولی بہتری بھی آرہی ہے تاہم وہ آنے والے دنوں میں ہسپتال میں زیر علاج رہیں گے۔خیال رہے کہ دنیا کے عظیم ترین فٹبالر سمجھے جانے والے پیلے تاریخ کے واحد کھلاڑی ہیں جو تین ورلڈ کپ 1958، 1962 اور 1970 جیت چکے ہیں، 1977 میں ریٹائر ہونے والے پیلے حالیہ کچھ عرصے سے صحت کے مسائل سے دوچار ہیں۔ ستمبر 2021 میں ان میں بڑی آنت کا کینسر تشخیص کیا گیا تھا جس کے بعد وہ کئی روز اسپتال میں زیر علاج رہے تھے۔دوسری جانب فٹبال ورلڈ کپ 2022 کی میزبانی کرنے والے ملک قطر کے دارالحکومت دوحہ میں فٹبال اسٹیڈیم کے ٹاور کو پیلے کی صحت یابی کے نیک تمنا والے پیغام سے مزین کردیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…