منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

آصف علی زرداری اورشہید بے نظیر کی محبت کی خوبصورت داستان سامنے آگئی

datetime 1  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی محبت کی ایک خوبصورت داستان سامنے آئی ہے۔سوشل میڈیا پر محترمہ بے نظیر بھٹو کے پرانے انٹرویو کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہورہا ہے۔اس ویڈیو کلپ میں سابق وزیر اعظم بے نظیربھٹو دورانِ انٹرویو ایک سوال کے جواب میں یہ بتاتے ہوئے نظر آرہی ہیں کہ وہ کس طرح سے آصف

علی زرداری کی محبت میں گرفتار ہوئیں۔انہوں نے بتایا کہ جب میں نے یہ فیصلہ کیا کہ اب میرا اپنا ایک گھر ہونا چاہیئے تو ان ہی دنوں ایک انتہائی خوب رو اجنبی(آصف علی زرداری)اپنی شاندار مسکراہٹ کے ساتھ میری زندگی میں آیا اور مجھے اپنی محبت میں گرفتار کرلیا۔انہوں نے مزید بتایا کہ میں نے صرف 7 دنوں میں ہی ان سے شادی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔بے نظیر بھٹو نے بتایا کہ انہوں(آصف علی زرداری)نے اپنی محبت کا اظہار کرنے کے لیے شروع میں مجھے درجنوں پھول اور چاکلیٹس دیں۔انہوں نے اپنی شادی کے پروپوزل کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے مجھے بہت رومانوی انداز میں ایک انگوٹھی دی جس کے اوپر دو دل بنے ہوئے تھے، ایک سفائر کا اور دوسرا ہیرے سے بنا ہوا دل تھا۔انہوں نے بتایا کہ اس انگوٹھی کے اوپر یہ بھی لکھا ہوا تھا کہ ہمیں صرف موت ایک دوسرے سے جدا کرسکتی ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ انہوں نے مجھے یہ انگوٹھی دیتے ہوئے کہا کہ فلم مائیلنگ میں آسٹریا کے شہزادے نے کیتھرین سے شادی کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے جو انگوٹھی دی تھی اس پر بھی یہی الفاظ لکھے ہوئے تھے۔بے نظیر بھٹو نے آصف علی زرداری کی جانب سے شادی کے لیے اس انداز میں پروپوز کرنے کے فیصلے کی وجہ بھی بتائی۔انہوں نے بتایا کہ جس روز میں فلم مائیلنگ دیکھنے سنیما گئی تھی تو اتفاقا زرداری صاحب بھی فلم دیکھنے کے لیے وہاں موجود تھے۔انہوں نے آصف علی زرداری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سنیما میں مجھے پہلی بار دیکھا تھا اور اس لیے اس فلم کے اس ڈائیلاگ کو انہوں نے یاد رکھا جوکہ میرے خیال میں بہت رومانٹک تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…