لندن(آن لائن ) نواز شریف اور مریم نواز یورپی ممالک کے دورے کے بعد واپس لندن پہنچ گئے۔خاندان کے دیگر افراد بھی ان کے ہمراہ تھے۔میڈیارپورٹ کے مطابق شریف فیملی جنیوا سے ہیتھرو ائیرپورٹ واپس آئی۔نوازشریف، مریم، جنید اور حسین نواز لندن سے یورپی ممالک کی سیر کو چلے گئے ۔ شریف خاندان 20 نومبر کو یورپ کے مختلف ممالک کے دورے پر روانہ ہواتھا۔ اس حوالے سے خاندانی ذرائع کا کہنا تھا کہ یہ بریک خاندان کیلئے ضروری تھا جو اس سے پہلے پاکستان میں پی ٹی ا?ئی حکومت کے ہوتے ہوئے ممکن نہیں تھا۔خیال رہے کہ مریم نواز شریف کئی روز سے لندن میں موجود ہیں اوروالد کے ساتھ وقت گزار رہی ہیں۔