پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اب یہ پاکستانی امارات نہیں جا سکتے، سیرین ائیر نے بڑی پابندی لگا دی

datetime 30  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاسپورٹ پر سنگل نام والے پاکستانیوں کی متحدہ عرب امارات میں داخلے پر پابندی لگادی گئی۔غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق پاکستان سے متحدہ عرب امارات(یو اے ای)جانے والے مسافروں کو پاسپورٹ پر انکے سنگل نام کے ساتھ امارات میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔پاکستان کیلئے سیرین ایئر نے

متحدہ عرب امارات کی حکومت کی گائیڈ لائنز پر اپ ڈیٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان اصولوں کے تحت ایسے مسافر جن کے پاسپورٹ پر صرف ایک نام اور کوئی دوسرا نام نہیں ہوگا، بشمول والد کا نام یا خاندانی نام نہیں ہوگا انہیں ملک میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔اس لیے ایک ہی نام کے پاسپورٹ پر اب پاکستانی مسافروں کو فرسٹ نیم اور لاسٹ نیم کا انداج کروانا لازمی ہوگا۔قبل ازیں اسی طرح بدھ کے روز آسٹریلوی حکومت نے بھی اپنے شہریوں کے لیے ایک ایڈوائزری جاری کی، جس میں آسٹریلوی پاسپورٹ رکھنے والوں سے کہا گیا ہے کہ وہ نام کے شعبوں میں کم از کم دو نام لازمی رکھیں کیوں کہ اگر آپ کے پاسپورٹ میں صرف ایک نام ہے تو آپ کو داخلے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا جائے گا۔اس سے قبل ہندوستانی ایئر لائنز نے بھی مسافروں سے کہا تھا کہ وہ پاسپورٹ پر اپنے نام درست کریں کیوں کہ واحد نام والے مسافروں کو متحدہ عرب امارات میں داخلے کی اجازت نہیں ہے کیوں کہ متحدہ عرب امارات کے امیگریشن حکام کی جانب سے مسافروں کے لیے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی گئی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ پاسپورٹ میں سنگل نام والے مسافروں کی امیگریشن نہیں کی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…