جنرل (ر)قمر جاوید باجوہ پرتپاک انداز میں مکمل پروٹوکول کیساتھ جی ایچ کیو سے رخصت
راولپنڈی (این این آئی)سبکدوش آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کو پرتپاک انداز میں جی ایچ کیو سے رخصت کیا گیا آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور جنرل ساحر شمشاد نے انہیں رخصت کیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق سبکدوش ہونیوالے آرمی چیف جنرل (ر)قمر جاوید باجوہ کو پرتپاک انداز اور پورے پروٹوکول کیساتھ جی ایچ کیو سے رخصت کیا گیا۔ پاک فوج کے نئے سپہ سالار جنرل عاصم منیر اور چیفس آف جنرل اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے انہیں رخصت کیا۔
اس موقع پر ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر، ڈی جی آئی ایس آئی اور اعلی فوجی افسران بھی موجود تھے جب کہ جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ جی ایچ کیو سے
رخصتی کے وقت اپنے سیکیورٹی اسٹاف سے بھی ملے۔اس موقع پر سابق آرمی چیف قمر باجوہ نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ
ملک و قوم کیلئے جو ہو سکتا تھا وہ کیا اور اس سے مطمئن ہوں، جنرل عاصم منیر بہترین آفیسر ہیں اب کمانڈ ان کے حوالے ہے۔