دو حہ (این این آئی)قطر میں جاری فیفا ورلڈکپ میں برازیل اور سوئٹزرلینڈ کے درمیان میچ میں برازیلی کپتان نیمار جونئیر کے ہمشکل نے مداحوں کو حیران کردیا۔میچ کے آغاز سے قبل سوشل میڈیا پر برازیلین اسٹار کی ویڈیو فوٹیج سامنے آئی جس میں انکے ارد گرد مداحوں کا رش دیکھا گیا جبکہ لوگ سیلفی لینے کی کوشش کررہے ہیں، یہ برازیلی کپتان نیمار نہیں بلکہ انکے ہمشکل 30 سالہ ڈوپل گینگر تھے۔قبل ازیں نیمار سربیا کے خلاف میچ میں انجری کا شکار ہوکر سوئٹزرلینڈ کے خلاف میچ سے باہر ہوگئے تھے۔برازیلین ٹیم کے ڈاکٹرز نے بتایا کہ بیک ڈینیلو اور نیمار دونوں کھلاڑی سوئس ٹیم کے خلاف میچ کھیلنے سے محروم رہیں گے البتہ باقی مقابلوں کیلئے وقت پر صحت یاب ہونے کے مقصد سے علاج جاری رکھے ہوئے ہیں۔