اسلام آباد (این این آئی)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولیس گاڑی کی ٹکر سے ماں بیٹی جاں بحق جبکہ ایک لڑکی زخمی ہو گئی۔جی ٹی وی کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولیس گاڑی کی ٹکر سے ماں بیٹی جاں بحق جبکہ ایک لڑکی زخمی ہو گئی،پولیس نے مقدمہ حادثاتی موت کی دفعات کے تحت تھانہ آئی نائن میں درج کرلیا۔ جاں بحق خاتون کی شناخت ثریا بی بی اور بیٹی کی شناخت عالیہ بی بی کینام سے ہوئی ہے۔زخمی ہونے والی لڑکی کا نام بھی ثریابی بی ہے، خاتون بیٹی کیساتھ سرینگرہائی وے کراس کر رہی تھی کہ حادثہ پیش آ گیا۔