ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کی جیوری کے سربراہ نے متنازعہ فلم کشمیر فائلز کو بے ہودہ پروپیگنڈہ قراردیدیا

datetime 29  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(آئی این پی)53 ویں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیاکی اختتامی تقریب کے دوران جیوری کے سربراہ نداو لاپڈ نے متنازعہ کشمیر فائلز کو ایوراڈ کیلئے منتخب کرنے پر سخت برہمی کا اظہار کیاہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نداو لاپڈ نے جو

اسرائیلی فلم ساز ہے نے اس موقع پر کہاکہ “ہم سب کو ایورڈز کیلئے منتخب کی جانیوالی 15ویں فلم” دی کشمیر فائلز”پر حیرانگی ہوئی ہے جسے ہم ایک پروپیگنڈہ اور بے ہودہ فلم سمجھتے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ متنازعہ کشمیر فائلز کو ایوارڈ کے مسابقتی سیکشن کیلئے منتخب کرنا نامناسب ہے ۔ انہوں نے کہاکہ میں یہاں اسٹیج پر آپ کے ساتھ اس متنازعہ فل کے بارے میں اپنے جذبات کا تبادلہ کرتے ہوئے کسی قسم کی کوئی جھجک محسوس نہیں کر رہا۔ انہوں نے کہاکہ کیونکہ فیسٹیول کامقصد تنقیدی بحث کو قبول کرنا بھی ہے جو کہ فن اور زندگی کے لیے ضروری ہے۔ نداو لاپڈ نے کہاکہ اس متنازعہ فلم پر وادی کشمیرمیں ہونے والے واقعات کی مبینہ طورپریک طرفہ منظر کشی کی وجہ سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ بھارت کے وزیر اطلاعات و نشریات انوراگ سنگھ ٹھاکر،ریاست گواکے وزیر اعلیٰ پرمود ساونت، اور وزرائے مملکت ایل مروگن اور شری پد نائک بھی ایوراڈز کی تقریب میں موجود تھے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…