اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر اینکر پرسن و تجزیہ کار ثنا بچہ نے کہا ہے کہ اگر آج عمران خان جمہوری ہونے کا اعلان کریں تو میں پی ٹی آئی کو جوائن کر لوں گی۔ نجی ٹی وی پروگرام میں موجود سینئر تجزیہ کار اوریا مقبول جان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بہترین وقت کا انتخاب کیا انکے ہاتھ میں بہت بڑا ترپ کارڈ ہے اگر وہ دونوں اسمبلیاں تحلیل کرتے ہیں تو الیکشن پانچ سال کیلئے ہونگے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ گورنر راج زیادہ دیر نہیں لگایا جا سکتا ، ایک ہی راستہ بچتا ہے کہ جنرل الیکشن کرائے جائیں ۔