اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ امید ہے جنرل عاصم منیر کی قیادت میں پاک فوج مزید ترقی کے منازل طے کرے گی۔صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے پاک فوج میں کمانڈ کی تبدیلی کے حوالے سے کہا کہ تحریک انصاف نے اس معاملے کو بھی متنازع بنانے کی کوشش کی مگر ناکامی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ نئے آرمی چیف انتہائی پیشہ ور اور بہترین صلاحیتوں کے مالک ہیں ، امید ہے ان کی قیادت میں پاک فوج مزید ترقی کے منازل طے کرے گی۔