ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

ن لیگ اور پی پی نے تہیہ کر لیا پنجاب اسمبلی بچانے کیلئے ہر آپشن استعمال کرنے کا اعلان

datetime 29  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے رہنمائوں نے اکٹھے چلنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں بحالی جمہوریت ، اداروں کی مضبوطی ،قوم کو چیلنجز سے نکالنے کے لئے مشاورتی عمل اور اتحاد جاری رہے گا، تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی مختلف گروپوں کی

شکل اختیار کر چکی ہے اور سب کا موقف ایک ہی ہے کہ پنجاب اسمبلی کو اپنی آئینی مدت مکمل کرنی چاہئے، تحریک انصاف کے لوگ رابطے میں بھی ہیں، کئی چیزوں کی آئین، قانون اور دین سارے اجازت دیتے ہیں لیکن اس کو ناپسندیدہ عمل کہا جاتا ہے، پارلیمان کو اپنی مدت پوری کرنے نہ دی گئی تو ہماری ساری قربانیاں رائیگاں جائیں گی، حکومتی نشستوں پر بیٹھے اراکان اسمبلی سے بھی روابط کو تیز کرنے کا فیصلہ ہوا ہے اور مزید مشاورت کے بعد تمام اتحادی جماعتیں ملکر اگلے لائحہ عمل ایک دو روز میں اعلان کریں گی۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاء اللہ تارڑ اور پیپلز پارٹی پنجاب کے پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضیٰ نے (ن) لیگ کے ماڈل ٹائون سیکرٹریٹ میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ پیپلز پارٹی کے وفد نے حمزہ شہباز کے ساتھ پنجاب کی موجودہ سیاسی صوتحال اور آئندہ کے لاتحہ عمل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ آصف زرداری، بلاول بھٹو کے شکرگزار ہیں کہ انکی ہدایت پر حسن مرتضیٰ کی قیادت میں پیپلز پارٹی کے وفد نے حمزہ شہباز سے ملاقات کر کے پنجاب کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور جو مشاورت کا سلسلہ شروع ہوا تھا ہم نے اسے آج آگے بڑھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کا ہمیشہ سے جو سیاسی کردار رہا، اس کو آج کی میٹنگ میں بھی سراہا گیا کہ جس طریقے سے حکومت چل رہی ہے

اور پنجاب میں بھی ہمارا آپس میں تعاون کا سلسلہ جاری ہے جو قابل ستائش ہے۔ آج مشاورتی سلسلے میں تمام آپشن زیر غور لائے گئے جن میں پنجاب میں تحریک عدم اعتماد، گورنر کا یہ اختیار کہ وہ وزیراعلیٰ کو اعتماد کے ووٹ کا کہیں اور دیگر قانونی آپشنز پر تفصیلی گفتگو ہوئی،

اس بات پر بھی گفتگو ہوئی ہے کہ پنجاب اسمبلی کے ممبران بالخصوص جن کا تعلق حکومت سے ہے ان میں اضطراب پایا جاتا ہے اور وہ اسمبلیوں کو تحلیل کرنے کے حق میں نہیں ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…