ممبئی (آئی این پی) بھارتی بولڈ اداکارہ و ماڈل عرفی جاوید نے کپڑوں پر تنقید کرنے والے معروف مصنف چیتن بھگت کی واٹس ایپ چیٹ لیک کردی۔ گزشتہ دنوں بھارتی مصنف نے ادبی میلے میں گفتگو کرتے ہوئیعرفی جاوید پر فحاشی پھیلانے کا الزام لگایا تھا۔ اس کے جواب میں عرفی جاوید نے مصنف پر شدید غصے کا اظہار کیا اور ویڈیو بیان جاری کیا تھا۔ اس کے علاوہ اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری بھی شیئر کی تھی جس میں کہاتھا کہ فیسٹول میں میرا نام کیوں لیا؟ میرا اس سے کچھ لینا دینا نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ جب اپنے سے آدھی عمر کی لڑکیوں کو میسج کررہے تھے تو ان لڑکیوں کے کپڑوں نے آپ کو بھڑکایا تھا؟ ریپ کلچر کو بڑھاوا دینا بند کردو، تم جیسے لوگ نوجوانوں کو بھڑکا رہے ہیں۔