کوئٹہ (آن لائن)بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنما ملک حمید خان کاکڑ نے بی این پی سے مستعفی ہوکر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کااعلان کردیا ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے گزشتہ روزاسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر قاسم خان سوری،صوبائی جنرل سیکرٹری ڈاکٹرمنیر بلوچ،
سینئر نائب صدر سیدعبدالصادق آغا، نوابزادہ شریف جوگیزئی،ملک فیصل خان کاکڑ، حاجی نور خان خلجی،ملک نصیب اللہ بیٹنی،اکرم ترین ودیگر کی موجودگی کے موقع پر کیا۔ ملک حمید خان کاکڑ کا تعلق بلوچستان نیشنل پارٹی سے تھا وہ بی این پی کے سینئر نائب صدر ملک عبدالولی کاکڑ کے بھتیجے تھے،اس موقع پر انہوں نے پی ٹی آئی میں شمولیت کااعلان کیا پی ٹی آئی رہنماؤں نے ان کی شمولیت کو پارٹی کیلئے نیک شگون قراردیتے ہوئے کہاکہ اس مشکل حالات میں عوام کا رخ ایک بار پھر پی ٹی آئی کی طرف ہے اور عوام پی ٹی آئی کو مسائل نجات دہندہ گردانتی ہے انہوں نے کہاکہ شمولیتوں کا سلسلہ جاری رہے گا، مزید بھی شخصیات اور عوام پی ٹی آئی میں شامل ہونے کیلئے تیار ہیں پاکستان اس وقت شدید خطرات سے دوچار ہیں،معیشت تباہ،ملک ڈیفالٹ ہونے کے قریب ہے جب کہ سلیکٹڈ سرکار خواب خرگوش کی نیند سو رہی ہے پاکستان تحریک انصاف حقیقی معنوں میں عوام کی نمائندگی کررہی ہے اور وہ وقت دور نہیں جب پی ٹی آئی دوبارہ برسراقتدار آکر عوام کودرپیش مسائل کا خاتمہ کرے گی۔