اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی)ثانیہ مرزا کی نئی پوسٹ نے مداحوں کو پھر تشویش میں مبتلا کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق ثانیہ مرزا نے مداحوں کے ساتھ انسٹاگرام پر نئی اپنی کچھ تصاویر شیئر کیں۔ان تصاویر کو دیکھ کر یہ اندازہ بخوبی لگایا جا سکتا ہے کہ یہ ممکنہ طور پر اسی شو کا سیٹ ہے
جو وہ اپنے شوہر شعیب ملک کیساتھ کر رہی ہیں لیکن تصویر ثانیہ مرزا نے صرف اپنی شیئر کی ہے۔ثانیہ مرزا کی جانب سے مسلسل الگ پوسٹ شیئرکرنے سے مداحوں میں تشویش کی لہر مزید بڑھتی جارہی ہے ، ایک مداح نے لکھا کہ ’مجھے لگتا ہے ثانیہ اور شعیب کی طلاق ہوچکی ہے، دونوں اس لیے ساتھ ہیں کیوں کہ انہوں نے اس شو کا کنٹریکٹ سائن کیا تھا، بہت ساری تصاویر وہ ڈال رہی ہیں لیکن شعیب ملک کہیں نہیں۔ایک اور مداح نے لکھاکہ شعیب ملک کو بھی تصاویر ٹیگ کر دیا کریں یا ان کیساتھ کوئی تصویرلگایا کریں ۔ دوسری جانب بالی وڈ کے معروف اداکار ورون دھون نیانکشاف کیا ہے کہ وہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی محبت میں مبتلا تھے۔ورون دھون نے اپنے حالیہ انٹرویو میں ٹینس اسٹار کے ساتھ ایک شوٹ کے دوران پیش آنے والا دلچسپ واقعہ سنایا ہے۔انہوں نے بتایا ہے کہ میں مکل آنند کی ٹیم میڈ پروڈکشن کے ساتھ ایک اشتہار کے لیے کام کر رہا تھا اور ثانیہ مرزا بھی اس اشتہار کا حصّہ تھیں۔اداکار نے بتایا کہ اس اشتہار کے لیے ہمیں 300 جوتے لینے تھے تو میں لنکنگ روڈ پر گیا اور 300 جوتے کرائے پر لیے اور میں اس وقت ثانیہ مرزا کو بہت زیادہ پسند کرتا تھا۔انہوں نے مزید بتایا کہ اس وقت ثانیہ مرزا نے مجھ سے ایک سیب مانگا اور مجھے ان کے لیے سیب مل بھی گیا۔ورون دھون نے بتایا کہ میں وہ سیب لے کر آیا اور ان کی والدہ کو دے رہا تھا، جیسے ہی میں نے کہا آنٹی یہ سیب لے لیں تو وہ سمجھیں کہ میرے ساتھ شاید کوئی ذہنی مسئلہ ہے، اس سے پہلے کہ میں آنٹی کی بات کا جواب دیتا ثانیہ مرزا خود وہاں پہنچ گئیں اور کہنے لگیں کہ یہ سیب لانے کو میں نے کہا تھا۔ورون دھون نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے جوتے اور سیب لانے کے لیے مجھے 5 ہزار روپے بھی دیے تھے۔