اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان کا اسمبلیوں سے نکلنے کا اعلان، حکومت کا بھر پورمقابلہ کرنے کا فیصلہ، آصف زرداری کو اہم ٹاسک سونپ دیا گیا

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی حکومت نے عمران خان کے اسمبلیوں سے نکلنے کے اعلان کا بھر پور سیاسی و قانونی میدان میں مقابلہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سابق صدر آصف علی زرداری کو پنجاب کے حوالے سے اہم ٹاسک سونپ دیا گیا ہے جبکہ پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے گورنرز اسمبلیوں کی تحلیل

سے متعلق آنیوالی ایڈوائس کی منظوری میں کوئی جلد بازی نہیں کریں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے (پیر) کو اتحادیوں سے اہم مشاورت کی اور سنئیر پارٹی رہنماوں بھی ملاقات کی،پنجاب میں وزیراعلی کی تبدیلی کے لیے ن لیگ نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے پنجاب میں حکومت کی تبدیلی کا ٹاسک سابق صدر آصف زرداری کو دے دیا ہے جبکہ پرویز الہی کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک بھی 48 گھنٹوں میں لانے پر غور ہو رہا ہے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اسمبلی تحلیل ہونے کی ایڈوائس پر گورنر بلیغ الرحمن فوری ایکشن نہیں لیں گے، گورنر ایڈوائس پر قانونی اور آئینی انداز میں کھیلیں گے، پنجاب میں تبدیلی کی صورت میں ن لیگ وزارت اعلی بھی پیپلز پارٹی کو دینے پر غور کر رہی ہے، کے پی میں بھی اسمبلی کی تحلیل کی ایڈوائس پر گورنر حاجی غلام علی فوری فیصلہ نہیں کریں گے، کے پی میں آج بھی اپوزیشن جماعتیں اپنی حکمت عملی کے لیے سر جھوڑ کر بیٹھیں گی، ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت اور اتحادیوں نے عمران خان کے اسمبلیوں سے نکلنے کے باوجود دباو قبول نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ تحریک انصاف کے استعفوں کی صورت میں مرحلہ وار ضمنی انتخابات کروانے کی منصوبہ بندی بھی کر لی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…