کراچی (آن لائن) مٹیاری موٹروے فراڈ کیس میں اسسٹنٹ کمشنر ہاؤس سعید آباد سے 42 کروڑ روپے برآمد کرلیے گئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اینٹی کرپشن سندھ نے ملزم سابق ڈپٹی کمشنر عدنان رشید کی نشاندہی پر اسسٹنٹ کمشنر ہاؤس سعید آباد میں کارروائی کی جہاں سے 42 کروڑ روپے کی رقم برآمد کی گئی۔دوسری جانب اسسٹنٹ کمشنرسعید آباد منصورعباسی کو ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ ہونے پرگرفتار کرلیا گیا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر منصور عباسی موٹر وے تعمیر پراجیکٹ کا لینڈ ایکوزیشن افسربھی ہے۔واضح رہے موٹر وے پراجیکٹ میں مٹیاری ضلع میں تاحال 2 ارب 17 کروڑ کے غبن کا تعین ہوا ہے اور ڈپٹی کمشنرمٹیاری عدنان رشید کیس میں پہلے ہی گرفتار ہیں۔