پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

ای سی او ٹریڈ اینڈ ڈیولپمنٹ بینک کا پاکستان کیلئے 15 کروڑ یورو مالی معاونت کا اعلان

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

استنبول (آن لائن)اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) ٹریڈ اینڈ ڈیولپمنٹ بینک نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان نرم شرائط پر 15 کروڈ یورو قرض فراہم کیا جائے گا۔ترکیہ کے شہر استنبول سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ای سی او ٹریڈ اینڈ ڈیولپمنٹ بینک کے صدر یلسین یوکسیل نے

وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران قرض فراہمی کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ مالی پیکیج سے سیلاب متاثرین کی مدد کی کوششوں میں تعاون کے ساتھ ساتھ ایندھن کی درآمد میں مالی مدد کی جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ اس رقم کی فراہمی کے بعد بینک کے قیام سے اب تک پاکستان کے لیے مجموعی مالی تعاون تقریباً ایک ارب ڈالر کی حد کو چھو لے گا۔بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ای سی او ٹریڈ اینڈ ڈیولپمنٹ بینک کا شکریہ ادا کیا اور رکن ممالک کے لیے ترقیاتی منصوبے سے متعلق معاملات پر تعاون کو سراہا۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ یہ بینک اقتصادی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے مجموعی ادارہ جاتی فریم ورک میں ایک اہم اثاثہ ہے اور پاکستان کے ساتھ طویل تعلقات قابل تعریف ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ وزیراعظم نے بتایا کہ ای سی او بینک کی جانب سے مالی تعاون کی فراہمی ایک ایسے وقت میں جب پاکستان کو معاشی ماحولیاتی چینلجز کا سامنا ہے جس کو پاکستان کی حکومت اور عوام سراہتے ہیں۔وزیراعظم اور ای سی او بینک کے سربراہ سے ملاقات کے دوران وزیر تجارت سید نوید قمر، وزیراطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب، وزیراعظم کے معاونین خصوصی سید طارق فاطمی، سید فہد حسین اور ترکیہ میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر یوسف جنید بھی موجود تھے۔ای سی او بینک کی جانب سے صدر یلسین یوکسیل کے علاوہ بینک کے نائب صدور شیریار تاج اور مہدی کاسرائیپور بھی ملاقات میں شریک تھے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…