جمعہ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2026 

قطری وزیراعظم کا اسرائیلی حملے کا بھرپور جواب دینے کا اعلان

datetime 10  ستمبر‬‮  2025 |

دوحہ (نیوز ڈیسک) قطری وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمٰن الثانی نے اسرائیل کی جانب سے دارالحکومت دوحہ پر کیے گئے فضائی حملے کو کھلی ریاستی دہشت گردی قرار دیا ہے۔

پریس کانفرنس میں قطری وزیراعظم نے کہا کہ قطر اپنی خودمختاری پر کسی قسم کی یلغار برداشت نہیں کرے گا اور اس حملے کا جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس مقصد کے لیے ایک قانونی ٹیم تشکیل دی جا چکی ہے جو آئندہ کے لائحہ عمل کا تعین کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی پالیسیوں نے خطے کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔ یہ حملہ نہ صرف بین الاقوامی قوانین بلکہ تمام اخلاقی اصولوں کی بھی خلاف ورزی ہے۔ “اس واقعے کی ہمیں پہلے کوئی اطلاع نہیں دی گئی، امریکا کی کال حملے کے دس منٹ بعد موصول ہوئی،” قطری وزیراعظم نے وضاحت کی۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ کارروائی پورے مشرق وسطیٰ کو انتشار اور افراتفری کی جانب دھکیل رہی ہے اور عالمی برادری کو اسرائیلی جارحیت کا اجتماعی طور پر جواب دینا ہوگا۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ قطر میں جو کچھ ہوا اس پر وہ خوش نہیں ہیں۔ ان کے مطابق قطر امریکا کا اہم اتحادی ہے اور دونوں ملک خطے میں امن قائم کرنے کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ اسرائیلی فضائیہ نے دوحہ میں ایک رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا جہاں حماس رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس جاری تھا۔ حماس کے مطابق قیادت محفوظ رہی تاہم اس حملے میں خلیل الحیہ کے بیٹے سمیت 6 افراد شہید ہوگئے۔ شہید ہونے والوں میں قطر کا ایک سیکیورٹی اہلکار بھی شامل تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…