بدھ‬‮ ، 10 ستمبر‬‮ 2025 

میری تصاویر کا فحش ویڈیوز میں استعمال روکا جائے، ایشوریا عدالت پہنچ گئیں

datetime 10  ستمبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بولی وڈ کی معروف اداکارہ اور سابق حسینہ عالم ایشوریا رائے نے اپنی تصاویر، آواز اور اور دوسری چیزیں بغیر اجازت استعمال کرنے کے خلاف متعدد آرٹیفیشل انٹیلی جنس(اے آئی)پلیٹ فارمز کے خلاف عدالت میں درخواست دائر کردی۔بھارتی ویب سائٹ کے مطابق ایشوریا رائے کے وکلا کی ٹیم نے دہلی ہائی کورٹ میں متعدد اے آئی پلیٹ فارمز کے خلاف مشترکہ درخواست دائر کی۔درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ اے آئی پلیٹ فارم کو اداکارہ کی تصاویر کو فحش ویڈیوز، تصاویر اور گرافکس میں استعمال کرنے سے روکا جائے۔

درخواست میں اداکارہ نے لکھا کہ ان کی اجازت کے بغیر ہی اے آئی پلیٹ فارم ان کی آواز کو بھی اے آئی ویڈیوز اور آڈیوز میں استعمال کرکے نامناسب ویڈیوز بنا کر پھیلا رہے ہیں، انہیں روکا جائے۔اداکارہ نے اپنی درخواست میں لکھا کہ اے آئی پلیٹ فارمز کی جانب سے ان کی تصاویر اور آواز کو ان کی اجازت کے بغیر نامناسب مواد میں استعمال کرنے سے ان کی کردار کشی ہو رہی ہے، پلیٹ فارمز کو روکا جائے۔درخواست میں اداکارہ نے اپنے نام سے بنی جعلی ویب سائٹس اور دوسری ویب سائٹس کی فہرست بھی فراہم کی اور بتایا کہ تمام پلیٹ فارمز ان کی اجازت کے بغیر ان کی تصاویر اور آواز کو استعمال کرکے انہیں بدنام کر رہے ہیں۔

اداکارہ نے آن لائن کاروباری (ای کامرس)ویب سائٹس کے نام بھی فراہم کیے جو کہ ان کی اجازت کے بغیر ہی ان کا نام اور آواز استعمال کرکے چیزیں فروخت کر رہے ہیں۔ابتدائی طور پر اداکارہ نے اپنی درخواست پر کسی پلیٹ فارم پر ہرجانے کا دعوی دائر نہیں کیا، انہوں نے صرف عدالت سے استدعا کی ہے کہ پلیٹ فارمز کو ان کا نام، آواز اور تصاویر استعمال کرنے سے روکا جائے۔اداکارہ کی درخواست پر عدالت نے نومبر تک تمام فریقین کو دلائل سمیت طلب کرلیا جب کہ کیس کا باضابطہ آغاز جنوری 2026 میں ہونے کا امکان ہے۔ایشوریا رائے سے قبل دوسرے متعدد بولی وڈ اداکار بھی اجازت کے بغیر اپنا نام، آواز اور تصاویر استعمال کرنے پر متعدد اے آئی پلیٹ فارمز کے خلاف مقدمات دائر کر چکے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…