دوحہ (آن لائن) فیفا ورلڈکپ2022ء میں میچ کے دوران پائوں میں چوٹ لگنے سے زخمی ہونے والے برازیل کے کپتان نیمار کی آئندہ میچز میں شرکت مشکوک ہوگئی ۔میچ کے دوران مخالف ٹیم کے کھلاڑی سے ٹکرانے کے بعد نیمار کے دائیں ٹخنے میں موچ آئی جس کے باعث انہیں گرائونڈ سے باہر جانا پڑا۔برازیل کی فٹبال ٹیم کے ڈاکٹر نے تصدیق کی ہے کہ نیمار کے ٹخنے میں موچ آئی ہے، انہوں نے کہا کہ اسٹار پلیئر کا علاج شروع کردیا ہے، آئندہ 24 گھنٹوں میں ان کی فٹنس کا جائزہ لینے کے بعد پتا چلے گا کہ وہ مزید میچز کھیل پائیں گے یا نہیں۔ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ انجری کی نوعیت سے متعلق ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا، ہمیں امید ہے کہ نیمار فٹبال ورلڈ کپ میں ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔واضح رہے کہ برازیل نے فیفا ورلڈ کپ 2022ء میں اچھا آغاز کرتے ہوئے حریف ٹیم سربیا کو 0-2 گول سے شکست دی ہے۔