اسلام آباد (این این آئی) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اب ہمیں پنجاب کا رخ کرنا چاہیے اور صوبے کو واپس لیناچاہیے، پرویزالٰہی جدھر کا بہا ئویکھیں گے اس طرف چل پڑیں گے۔ ایک انٹرویومیں ایک سوال کے جواب میں وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ اب ہمیں پنجاب کا رخ کرنا چاہیے اور صوبے کو واپس لیناچاہیے۔وزیردفاع نے کہا کہ پرویزالٰہی جدھر کا بہا ئویکھیں گے اس طرف چل پڑیں گے۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعلی پنجاب کی بھی خواہش ہوگی کہ معافی تلافی ہوجائے۔