اسلام آباد(آن لائن)سینیٹر فیصل ووڈ انے کہا ہے کہ عمران خان کی قد کے لیڈر کو ثبوت کے بغیر کسی کے خلاف بات نہیں کرنی چاہیے، سپریم کورٹ کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ عمران خان آج بھی میر ا لیڈر ہے ان سے تعلق تھا ،ہے اور رہے گا۔
آدھی رات کو بھی آواز دے تو حاضر ہوں گا۔انھوں نے کہا عمران خان سیاست کو بند گلی میں لے کر آئے ہیں، ریاستی اداروں کے نام لے کر بات کر نا زیادتی ہے، عمران جیسے لیڈر کو چیزوں کی تصدیق کرنی چاہیے ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا الیکشن مانگنا میرا حق ہے اور اسمبلی کی مدت پوری کرنا آئینی عمل ہے،میری سیاست یہی تک تھی میں کسی پارٹی میں نہیں جارہا،میرا تعلق عمران خان سے ختم نہیں ہوا۔فیصل ووڈا نے کہا کہ جب تک ان کا استعفٰی چیئرمین سینیٹ تک نہیں پہنچتا وہ اب بھی سینیٹر ہیں ، میں اپنی سیٹ سے استعفی دوں گا،یہ سیٹ عمران خان صاحب کی امانت تھی۔انھوں نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر مکمل اطمنان کا اظہار کیا اور کہا کہ عدالت کے حکم کو من وعن قبول کرتاہوں ،چیف جسٹس نے میرے لیے جو لفظ استعمال کیے وہ میرے لیے بڑی بات ہے۔ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ عدالت نے مجھے این ا?ر او نہیں دیا، ماضی میں بھی لوگون کو بحال کیا گیا ہے ،نواز شریف کے کیس پر میں بات نہیں کروں گا ،اللہ کی بڑی مہربانی اللہ کا بڑا احسان کہ سپریم کورٹ نے میرے کیس میں ہائیکورٹ اور الیکشن کمیشن کے فیصلے کالعدم قراردئیے ہیں ۔