منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان ایک سخت کپتان تھے ،وہ بہت مذاق کیا کرتے تھے، وسیم اکرم

datetime 25  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سابق کپتا ن وسیم اکرم نے سابق وزیراعظم اور سابق کپتان عمران خان کیساتھ گزارے ہوئے یادگار اور دلچسپ لمحات کو یاد کرتے ہوئے کہاہے کہ عمران خان ایک سخت کپتان تھے ،وہ بہت مذاق کیا کرتے تھے۔سوشل میڈیا پر لیجنڈ کرکٹر وسیم اکرم کی

ایک ویڈیو وائرل ہوگئی جس میں انہوں نے بتایا کہ عمران خان ایک سخت کپتان تھے تاہم وہ بہت مذاق کیا کرتے تھے۔عمران خان کے ساتھ گزرے ایک دلچسپ واقعہ پر گفتگو کرتے ہوئے وسیم اکرم نے انکشاف کیا کہ کیرئیر کے ابتدائی دنوں میں عمران خان کا ساتھ کافی دلچسپ رہا، ایک مرتبہ عمران خان نے کہا کہ چلو نائٹ کلب چلتے ہیں جس پر میں نے کہا میں تیار ہوں، وہاں پہنچ کر عمران خان نے دودھ آرڈر کیا کیوں کہانھوں نے اپنی زندگی میں ڈرنک نہیں کی ، وہاں عمران خان کو لڑکیوں سے ہاتھ ملاتا دیکھ کر میں حیران رہ گیا۔دوران انٹرویو وسیم اکرم نے عمران خان کے ساتھ ایک عجیب وغریب واقعہ بھی شیئر کیا اور بتایا کہ ہم ائیر پورٹ پر ان کی خاتون دوست سے ملنے گئے جس کے پاس ذاتی طیارہ تھا وہ ہمیں 45منٹ کی پرواز سے ایک جزیرے پر لے گئی، وہاں پہنچ کر عمران خان اور ان کی دوست اندر باتیں کرنے چلے گئے اور ہمیں جنوبی امریکی جزیرے کے درمیان اکیلا چھوڑدیا جہاں سے میں ہوٹل واپس بھی نہیں جاسکتا تھا۔واضح رہے کہ وسیم اکرم عمران خان کی 1992 ورلڈکپ کی ٹیم کا حصہ تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…