بدھ‬‮ ، 10 ستمبر‬‮ 2025 

پی ڈی ایم اپنی سیفٹی بیلٹ باندھ لے ، ملک میں وقت سے پہلے انتخابات ہونے جا رہے ہیں، بڑا دعویٰ سامنے آ گیا

datetime 25  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم اپنی سیفٹی بیلٹ باندھ لے ، ملک میں وقت سے پہلے انتخابات ہونے جا رہے ہیں ، اپنی پوری سیاست میں کبھی اداروں کے ساتھ ٹکرائو کا حامی نہیں رہا ، زبردست لیڈر شپ کے چنائو کا کریڈٹ عمران خان اور صدر عارف علوی کو جاتا ہے ۔

انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عسکری قیادت کی تعیناتیوں کا سارا کام خوش اسلوبی سے طے ہوا ہے ،زبردست لیڈر شپ کا چنائو ہوا ہے اور میں دونوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ، عمران خان اور علوی کو کریڈٹ دیتا ہوں جنہوں نے دانشمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بڑا درست اور بروقت فیصلہ کیا ۔اب اداروں کا بھی متفقہ فیصلہ ہے کہ سیاست سے دور رہنا ہے اور ملک میں استحقام لانا ہے اور معیشت کو ٹھیک کرنی ہے تو وہ الیکشن کے ذریعے ہی ٹھیک ہوں گے ۔ کسی کے پاس جادو کی چھڑی تو نہیں ہے کہ وہ سب ٹھیک کر دے۔آپ تھوڑے دنوں بعد ان کے چہرے دیکھیں گے اور انکی سیاسی موت ہو جائے گی۔شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کی آنے والی حکومت کے دن شروع ہو گئے ہیں ، مارچ کے آخر یا اپریل میں انتخابات ہوں گے ۔میری نیک خواہشیں یہ ہیں کہ اب اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ معاملات ٹھیک ہونے چاہئیں ، میں ٹکرائو کا حامی نہیں ، خاص طور پر عدلیہ اور فوج کے ساتھ تو کبھی بھی نہیں تھا ، سات مہینے جو میری ناراضگی رہی اسکی وجہ یہ ہے کہ میں عمران خان کے ساتھ کھڑا تھا لیکن اب ہمیں روابط بہتر کرنے چاہئیں۔فیصلہ تحریک انصاف نے اپنا کرنا ہے میری کمٹمنٹ اور تعلق صرف عمران خان کی حد تک ہے ۔انہوں نے کہا کہ حالات کو الیکشن کی طرف جاتے دیکھ رہا ہوں ، پی ڈی ایم کو کہتا ہوں کہ سیفٹی بیلٹ باندھ لے ، بسترے پیک کر لے ،عمران خان الیکشن چاہتا ہے اور وہ الیکشن نہیں چاہتے ،تمام اداروں کا فیصلہ ہے کہ نئے الیکشن ہوں ،یہ لکھ لیں کہ وقت سے پہلے انتخابات ہوں گے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…