ریاض (این این آئی )سعودی عرب خلیج عرب میں واقع اپنے جزیرے تاروت میں سیاحتی ترقیاتی منصوبے پر 70کروڑ 26 لاکھ ڈالر (2.64 ارب ریال) کی سرمایہ کاری کرے گا۔سعودی عرب کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق 32 مربع کلومیٹرپر مشتمل جزیرے میں مختلف ترقیاتی منصوبوں پرعمل درآمد کیا جائے گا۔اس میں 120،000 افراد آباد ہیں۔منصوبے کے تحت تاروت میں سیاحت کے فروغ،ثقافتی ورثیاور ماحولیاتی فوائد پرتوجہ مرکوز کی جائے گی۔