اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے ہیلی کاپٹر کی پریڈ گراؤنڈ میں لینڈنگ کی ایک اور درخواست سامنے آگئی۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی اسلام آباد کے صدر علی نواز اعوان کی جانب سے دی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کی جان کو خطرہ ہے۔روزنامہ جنگ کے مطابق درخواست میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کی محفوظ آمد اور حادثے کی صورت میں ایمرجنسی ہیلی کاپٹر کی موجودگی لازمی ہے۔درخواست کے متن کے مطابق پریڈ گراؤنڈ مرکزی کنٹینر سے قریب ترین مقام پر ہے، ہیلی کاپٹر لینڈنگ کی اجازت دی جائے۔درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کنٹینرز کے درمیان مناسب فاصلہ رکھا جائے جو حادثے کی صورت ایمبولنس کے لیے قابل رسائی ہو۔