منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

کبھی سوچا بھی نہ تھا کہ ہارڈ بال سے کرکٹ کھیل سکوں گا،نسیم شاہ

datetime 25  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ نے کرکٹ میں اپنی جدوجہد سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ کبھی سوچا بھی نہ تھا کہ ہارڈ بال سے کرکٹ کھیل سکوں گاپی سی بی کی جانب سے نسیم شاہ کے ایک انٹرویو کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں انھیں اپنے آبائی علاقے میں کرکٹ کی سہولیات نہ ہونے اور ٹیپ بال سے ہارڈ بال تک کے کرکٹ کے سفر پر بات کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں نسیم شاہ نے کہا کہ لوئر دیر میں کرکٹ کی اتنی سہولیات نہیں ہیں لہذا کبھی سوچا میں بھی نہیں تھا ہارڈ بال سے کرکٹ کھیل سکوں گا تاہم کرکٹ کا جنون ایسا تھا کہ بچپن میں کلاس میں بیٹھ کر بھی ٹیمیں بناتے تھے تاکہ بریک میں جاکر کرکٹ کھیل سکیں جس پر ابو غصہ کرتے تھے، ان کا کہنا تھا کہ ہمارا فوکس صرف پڑھائی پر ہونا چاہیے تاہم اب والد دیکھ کر خوش ہوتے ہیں۔فاسٹ بولر نے بتایا کہ بچپن میں ابو سے بہت ڈانٹ پڑی کیونکہ ان کی خواہش تھی کہ میں اسکول میں پڑھوں اس وقت والد سمیت میرے ذہن میں بھی نہیں تھا کہ میں کبھی ہارڈ بال سے کھیلوں گا تاہم پھر لاہور آکر مرحوم عبدالقادر کی اکیڈمی میں پہلی بار ہارڈ بال سیکھیلا، اس کے بعد سے ہارڈ بال کرکٹ باقاعدگی سے کھیلی، انڈر16 میں اچھی کارکردگی کے بعد انڈر 19 کھیلا جس کے بعد پی ایس ایل میں نام آگیا اور اس کے بعد انٹرنیشنل کیرئیر کی ساری کارکردگی شائقین کے سامنے ہے۔فاسٹ بولر نے کہا کہ میرے لیے اسپیڈ معنی رکھتی ہے کیونکہ میں ٹیم میں ہی فاسٹ بولنگ کی وجہ سے آیا، 140 پلس کے ساتھ سوئنگ کی خواہش ہو تو بہت محنت درکار ہوتی ہے لہذا ابھی تک میں بہت سی چیزوں پر کام کر رہا ہوں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…