جمعہ‬‮ ، 13 دسمبر‬‮ 2024 

شوگرمافیا چینی کی قیمتیں بڑھانے کیلئے سرگرم، ملک بھر میں چینی کی وافرمقدار موجود ہونے کے باوجود قیمت میں بڑا اضافہ

datetime 25  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکوآنہ ( این این آئی ) شوگرمافیا چینی کی قیمتیں بڑھانے کیلئے سرگرم‘فیصل آباد سمیت ملک بھر میں چینی کی وافرمقدار موجود ہونے کے باوجود 5روپے فی کلواضافہ کردیا۔کرشنگ سیزن شروع ہونے سے قبل ہی چینی کی قیمتیں بڑھانا لمحہ فکریہ ہے‘اگرچینی ایکسپورٹ کرنیکی اجازت دی گئی

توآئندہ برس چینی کا بحران پیدا ہوسکتا ہے ۔ حکومت شوگرمافیا کونکیل ڈالنے کیلئے موثراقدامات کرے‘تفصیل کے مطابق کرشنگ سیزن شروع ہونے سے قبل ہی ملک بھر میں شوگرمافیا چینی کے ریٹ بڑھانے کیلئے سرگرم ہوگیا اور حکمران جماعت نے چینی کی وافرمقدار موجود ہونے کے باوجود بھی چینی کی قیمتیں کم کرنیکی بجائے 5روپے فی کلو اضافہ کردیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک میں چینی کا سٹاک موجود ہے تو مہنگائی کے دورمیں چینی کی قیمتوں میں 5روپے اضافہ کرکے شہریوں پر مہنگائی کا مزید بوجھ ڈال دیا اوراگرچینی ایکسپورٹ کی گئی توملک میں چینی کی قلت کی وجہ سے چینی کا بحران پیدا ہوسکتا ہے۔ملکی ضروریات پوری ہونے کے بعد چینی ایکسپورٹ کی اجازت لینا تو سمجھ میں آتا ہے ایک طرف شوگرمافیا چینی کی قیمتوں میں اضافہ کررہا ہے تودوسری طرف چینی ایکسپورٹ کرنیکی اجازت مانگ رہا ہے ملک میں فاضل چینی ہونے پر قیمتوں میں کمی کی جائے تاکہ عام شہری کو ریلیف ملے۔

موضوعات:



کالم



ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں


شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…