منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان بھر کے تمام تعلیمی بورڈ زمیں نمبروں کی بجائے گریڈنگ سسٹم نافذ کر نے کا فیصلہ

datetime 25  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہو ر( این این آئی) صوبائی وزیر ہائیر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں نے کہا ہے کہ حکومت تعلیم کے فروغ کے لئے جامع حکمت عملی پر عمل پیرا ہے تعلیمی بورڈز کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے مختلف تجاویز پر عملدرآمد شروع ہو چکا ہے، کوٹہ سسٹم کا خاتمہ کر کے تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔

نمبروں کی دوڑ کو ختم کر کے جلدگریڈنگ سسٹم کا اجراء کر رہے ہیں تاکہ بچوں کی صلاحیتوں کو انٹر نیشنل سٹینڈرڈ پر پرکھا جا سکے ۔ان خیالات کا اظہارصوبائی وزیر ہائیر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں نے لاہور کے مقامی ہوٹل میں آئی بی سی سی فورم کے تحت پاکستان بھر کے تعلیمی بورڈز کے سربراہان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں مگر بد قسمتی سے ہمارا تعلیمی نظام کارکردگی کو بہتر اندا ز میں پرکھنے سے قاصر ہے کیونکہ میٹرک سے لے کر ماسٹرز تک بچے صرف اور صرف نمبروں کی دوڑ میں شامل ہوتے ہیں ان کی تخلیقی صلاحیتوں کو صحیح معنوں میںپرکھا نہیں جاتا اور عام طور پر ہمارے طالب علم کو نوٹس اور رٹہ سسٹم کا عادی بنا دیا جاتا ہے ۔یہی وجہ ہے کہ بیرون ملک ہماری ڈگری کو قدر کی نگاہ سے نہیں دیکھا جاتا ۔ راجہ یاسر ہمایوں نے کہا کہ اس تفریق کو ختم کرنے کے لئے بورڈ کمیٹی آف چیئرمین نے فیصلہ کیا ہے کہ2025 تک پاکستان بھر کے تمام تعلیمی بورڈ زمیں نمبروں کی بجائے گریڈنگ سسٹم نافذ کر دیا جائے گاتاکہ قابل اور محنتی طلبا ء و طالبات کے معیار کو انٹر نیشنل سطح پر پرکھا جا سکے ۔انہوں نے کہا کہ بورڈ کمیٹی آف چیئر مین نے یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ پاکستان بھر کے تمام بورڈز اور یونیورسٹیوں کے درمیان بہترین ورکنگ ریلیشن شپ قائم کیا جائے گا اور کوشش کی جائے گی کہ تمام بورڈز امتحانات کے نتائج بروقت جاری کریں تاکہ طلبا ء و طالبات اپنی من پسند یونیورسٹیوں میں داخلہ لے سکیں اور محض امتحانات کے نتائج میں تاخیر کی وجہ سے ان کا داخلہ متاثر نہ ہو ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…