سکھر (این این آئی)سکھر موٹر وے منصوبے میں مبینہ سوا 2 ارب روپے کی کرپشن کی تحقیقات کے لیے حکومت سندھ نے ایک اور تحقیقاتی کمیٹی بنا دی ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سکھر موٹر وے منصوبے میں مبینہ کرپشن کے معاملے پر چار چار کمیٹیوں کے قیام پر سوالات اٹھنے لگے۔معاملے کی تحقیقات کے لیے پہلے ہی تین کمیٹیاں بن چکی ہیں، ایک کمیٹی چیف سیکرٹری،ایک محکمہ داخلہ اور ایک محکمہ اینٹی کرپشن نے قائم کی ہے۔