پیر‬‮ ، 26 جنوری‬‮ 2026 

نیپال میں سابق وزیراعظم اور موجودہ وزیر خارجہ پر نوجوان مظاہرین نے لاٹھیاں برسا دیں، ویڈیو وائرل

datetime 10  ستمبر‬‮  2025 |

کھٹمنڈو (این این آئی)نیپال کے سابق وزیر اعظم اور ان کی اہلیہ وزیر خارجہ ڈاکٹر آرزو رانا دیوبا کو نوجوان مظاہرین نے لاٹھیوں سے مارا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر نیپال میں جاری کرپشن کے خلاف احتجاجی مظاہروں کی ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں۔ایک وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نوجوان مظاہرین سابق وزیر اعظم کو لاتیں مارتے، گھونسے مارتے اور لاٹھیوں سے مارتے پیٹتے دکھائی دے رہے ہیں جبکہ ان کی اہلیہ وزیر خارجہ پر بھی مکے برسائے گئے۔ مظاہرین نے ان کی رہائش گاہ کو بھی نقصان پہنچایا۔

نیپال کی وزیر خارجہ ڈاکٹر آرزو رانا دیوبا ماضی میں چار بار وزیر اعظم کے منصب پر فائز رہنے والے شیر بہادر دیوبا کی اہلیہ ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل پْرتشدد ہنگاموں کے دوران نیپال کے سابق وزیراعظم جھالا ناتھ کھنل کی اہلیہ کو زندہ جلا دیا گیا۔نیپال میں نوجوان کرپشن کے خلاف اس وقت سڑکوں پر نکل آئے جب حکومت نے سوشل میڈیا سائٹس سمیت 26 ویب سائٹس پر پابندی عائد کی۔نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو اور دیگر شہروں میں کرفیو کے باوجود صدر رام چندر پوڈیل اور وزیراعظم کے پی شرما اولی کی رہائش گاہ کو بھی نذرِ آتش کیا گیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قم میں آدھا دن


ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…