منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

حقیقی آزاد ی مارچ،عمران خان کیساتھ عام عوام کی جان کوخطرہ ہے، انٹیلی جنس ذرائع

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے حقیقی آزادی مارچ کے سلسلے میں وزارت داخلہ نے چاروں صوبوں کوخط لکھ کر کہا ہے کہ انٹیلی جنس ذرائع کیمطابق عمران خان کیساتھ ساتھ عام عوام کی جان کوخطرہ ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بدھ کو لکھے گئے

خط میں کہاگیاکہ عمران خان پروزیرآبادمیں حملہ ہوچکاہے،حملے میں ایک شخص کی جان بھی جاچکی ہے، انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق کسی بھی بنیادپرست نوجوان کی ٹی ایل پی کی طرف سے انتقامی کارروائیوں کوردنہیں کیاجاسکتا۔ خط میں کہاگیاکہ ٹی ایل پی کے بنیادپرست اورغیرتعلیم یافتہ ممبران کویقین ہے کہ ٹی ایل پی کیخلاف پولیس کریک ڈاؤن کے ذمہ دارعمران خان تھے۔ خط میں کہاگیاکہ پی ٹی آئی کاایم ڈبلیوایم کیساتھ اتحادہے،پس منظرکے مطابق بڑے پیمانے پربم دھماکے،آئی ای ڈی حملیسیانکارنہیں کیاجاسکتا۔وزارت داخلہ نیلانگ مارچ کے حوالے سے رسک اسسمنٹ کی رپورٹ چاروں صوبوں کوبھجوادی۔ خط میں کہاگیاکہ اس حوالے سے سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات عمل میں لائے جائیں،خط کی کاپی وزیراعظم آفس کوبھی بھجوادی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…