جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان سے قبل راولپنڈی ، اسلام آباد میں دہشتگردی کے بڑے منصوبے ناکام

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی، مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) پنجاب نے راولپنڈی اور اسلام آباد میں دو اہم کارروائیوں میں کالعدم تنظیم  کے انتہائی مطلوب کمانڈر خالد /محمد نبی سمیت 2دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق سی ٹی ڈی پنجاب نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم  کے انتہائی مطلوب کمانڈر خالد / محمد نبی کو گرفتار کر لیا۔

مبینہ دہشت گرد کمانڈر خالد / محمد نبی نے جعلی نام سے پاکستانی شناختی کارڈ بنوا رکھا تھا ۔مبینہ دہشت گرد کے قبضہ سے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا ، دھماکہ خیز مواد کو راولپنڈی میں تخریبی سرگرمیوں میں استعمال کیا جانا تھا۔دوران تفتیش دہشت گرد خالد / محمد نبی نے انکشاف کیا کہ چھ سال قبل تنظیم کے سابقہ خلیفہ ابوبکر البغدادی کی بیعت کے بعد اسے بطور امیر  خراسان دلسوالی نور گل مقرر کیا گیا۔خالد / محمد نبی داعش تنظیم کو خراسان میں منظم کرنے اور  زیر قبضہ علاقہ کے دفاع اور محاذ آرائی میں ملوث رہا۔ خالد / محمد نبی 2019ء میں افغان فورسز کے ہاتھوں گرفتار ہوکر جلال آباد اور پل چرخی جیل میں قید بھی رہا ۔2021ء میں طالبان حکومت آنے کے بعد پل چرخی جیل ٹوٹنے پر فرار ہوا اور غیر قانونی طور پر افغانستان سے پاکستان داخل ہوا ۔خالد / محمد نبی نے اپنی شناخت چھپانے کیلئے محمد خالد کے نام سے جعلی شناختی کارڈ بنایا۔دوسری کاروائی میں سی ٹی ڈی پنجاب نے سول حساس ادارے کے تعاون سے  دہشت گرد فاروق عباس سکنہ پشاور کو دھماکہ خیز مواد سمیت گرفتار کیا ۔مذکورہ دہشت گرد راولپنڈی/ اسلام آباد میں دہشت گردی کے منصوبے سے داخل ہوا تھا۔گرفتار دہشت گردوں سے مزید تفتیش جاری ہے۔یاد رہے کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم 3ٹیسٹ میچوں کی سیریز کیلئے رواں ہفتے پاکستان پہنچنے گی ، پہلا ٹیسٹ میچ راولپنڈی میں کھیلا جائیگا۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…