اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )عمران خان نے 1987 میں کرکٹ کلب آف انڈیا سے ملا گولڈ میڈل بھی بیچ دیا، میڈیا خریدنے والے شخص شکیل احمد کا نجی ٹی وی پروگرام میں تہلکہ خیز دعویٰ۔میڈل کا خریدار قصور کا شکیل احمد جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں سامنے آگيا۔عمران نے 1987 میں کرکٹ کلب آف انڈیا سے ملا گولڈ میڈل بھی بیچ دیا تھا۔ اس حوالے سے میڈل کے خریدار شکیل احمد نے بتایا کہ انہوں نے 2014 میں لاہور سے یہ میڈل خریدا تھا، میڈل عمران کو پہنچانے کیلئے سیاستدانوں سے رابطہ کیا مگر عمران تک رسائی نہ ہوسکی۔شکیل احمد نے بتایا کہ انہوں نے خریدا ہوا گولڈ میڈل پی سی بی کو بغیر رقم کے جمع کروا دیا تھا۔
عمران خان فراڈیے نے اپنے میڈل تک بیچ دیے۔۔۔ pic.twitter.com/WnxjPGjzSH
— Hina Parvez Butt (@hinaparvezbutt) November 22, 2022