اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )شہنشاہِ غزل مہدی حسن کے مقبرے کا احاطہ گندے پانی میں گِرگیا۔ تفصیلات کے بارشوں اور گٹر لائنیں چوک ہو نے سے نارتھ کراچی کا محمد شاہ قبرستان گندے پانی سے بھرا ہے جس سے شہنشاہِ غزل مہدی حسن کے مقبرے کا
احاطہ گندے پانی میں گِر گیا۔جیو نیو زکے مطابق نارتھ کراچی کا محمد شاہ قبرستان اور برصغیر کے شہرہ آفاق غزل گائیک مہدی حسن کی لحد اس گندے پانی کے بالکل سامنے ہے، بارشیں ہوئیں، قبرستان کے گرد کچی آبادی کی گٹر لائنیں چوک ہوئیں اور شہنشاہِ غزل کے مقبرے کا احاطہ گندے پانی سے بھر گیا، عزیزو اقارب کی قبروں پرجو لوگ حاضری دینے آتے ہیں وہ بھی پریشان ہوتے ہیں۔مقبرے کا رنگ اڑرہا ہے، باؤنڈری کا پلستراکھڑ رہا ہے، گنبد اور دیواریں چٹخ رہی ہیں، فانوس سے بلب نکال لیے گئے ہیں،گزشتہ دس برسوں کی کارکردگی یہ ہے کہ کبھی مرمت کا کام ہوتا ہے اور کبھی روک دیا جاتا ہے۔احاطے میں جہاں خراب پلاسٹک، کپڑے، ٹوٹی پھوٹی اشیا، ملبے کا ڈھیراورحشرات الارض ہیں تو وہیں دیواروں پرچڑھ کر بچے پتنگ اڑارہے ہیں۔ اس دیوار پرلکھا ہے کہ گاڑیاں یہاں پارک ہوں گی مگر یہاں ملبے کا ڈھیر ہے جس کے باعث موٹرسائیکل اورگاڑیاں تو کیا انسان کا کھڑاہونا بھی محال ہے۔اس معاملے پر متعلقہ وزارتوں سے رابطے کی کوشش کی گئی مگرکوئی جواب نہ آیا، تاہم دس برس بعد بھی مہدی حسن کی آخری آرام گاہ ، آرام دہ نفاست اور دیکھ بھال کی منتظر ہے۔