جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

آرمی چیف کی تقرری کا نوٹیفکیشن 26 نومبر تک ہوجائے گا، خواجہ آصف

datetime 21  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی تقرری کا نوٹیفکیشن 26 نومبر تک آجائے گا۔ایک انٹرویومیںخواجہ آصف نے کہا کہ پاک فوج کے اعلی ترین عہدوں پر تقرری کا عمل پیر سے شروع ہوچکا ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ وزیراعظم نے وزارت دفاع کو خط میں آرمی چیف کے لیے نام اور ڈوزیئر مانگے ہیں،

وزارت دفاع نے جی ایچ کیو کو کہا ہے کہ وہ نام کے ساتھ ڈوزیئر بھیجیں۔وزیر دفاع نے کہا کہ کسی ملک میں آرمی چیف کی تقرری پر اتنا ہیجان نہیں پیدا کیا جاتا، یہ معاملہ ہو جائے تو ہمیں ہاتھ جوڑ کر ایک دوسرے کے ساتھ بیٹھ کر بات کرنی چاہیے کہ آئندہ یہ تقرری سیاست زدہ نہ ہو۔میزبان کی جانب سے سوال کیا گیا کہ عمران خان نے لانگ مارچ کے لیے 26 نومبر کی تاریخ کیوں دی؟ جس کے جواب میں خواجہ آصف نے کہا کہ شاید عمران خان کا خیال ہوگا کہ صدر مملکت وزیراعظم کی سفارش پر منظوری نہیں دیں گے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان نے بیرونی سازش کے الزام سے امریکا کو بھی بری کردیا ہے، اب کہتے ہیں اسٹیبلشمنٹ نے سازش نہیں کی لیکن سازش روک تو سکتے تھے، امریکا اور اسٹیبلشمنٹ کو نکال کر عمران خان نے عدم اعتماد کے ووٹ کو قانونی کردیا۔وزیر دفاع نے کہا کہ توشہ خانہ سے تحفے لے کر عمران خان نے کاروبار بنالیا، تحفہ جو دیا جائے تو وہ عزت ہوتی ہے یہ آدمی عزت بیچ دیتا ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ اسلام آباد میں عمران خان کے ہیلی کاپٹر کی لینڈنگ سے متعلق فیصلہ رانا ثنااللہ کریں گے۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…