پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

دنیا بھر کی ایجنسیاں عمران خان کو مارنے کے درپے ہیں، تہلکہ خیز دعویٰ سامنے آ گیا

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)چیئرمین پی ایس پی مصطفی کمال نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان غیر ملکی چینلز پر بیٹھ کر ملک کی ایجنسیوں پر الزام لگا رہے ہیں، کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصطفی کمال نے انہوں نے اپنے قتل کی سازش کا الزام ملک کے اہم لوگوں پر لگایا، اس سے دنیا بھر میں پاکستان کی جگ ہنسائی ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کی ایجنسیاں عمران خان کو مارنے کے درپے ہیں تاکہ نام ان لوگوں پر آئے جن پر عمران خان الزام لگارہے ہیں۔چیئرمین پی ایس پی نے کہا کہ حق اور سچ کو وقت پر بول دینا چاہیے، عمران خان ہر وقت جھوٹ بولتے رہے، کہا آئی ایم ایف کے پاس نہیں جائیں گے اور گئے، انہوں نے کہا 90 روز میں کرپشن ختم کر دیں گے، نہیں کی، جھوٹ بولا۔مصطفی کمال نے کہا کہ عمران خان آپ آج بھی جھوٹ بول رہے ہیں، آپ نے 50 لاکھ گھر اور ایک کروڑ نوکریاں دینے کا دعوی کیا تھا، وہ آج بھی اداروں پر بہتان لگا رہے ہیں، آپ نے کہا تھا وزیر اعظم اور گورنر ہاوس کو یونیورسٹی بنادیں گے، نہیں بنایا، آپ سے بڑا کوئی اور آپ کا دشمن نہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی میں چاہے چور ہو یا کچھ بھی ہو مگر وہ سچا ہے، 50 روپے کے اسٹیمپ پیپر پر یہ ملک آپ کو لکھ کر دے دینا چاہیے، پی پی کو آپ چور کہتے ہیں اور سینیٹ الیکشن میں اسی سے ووٹ لیتے ہیں، عمران خان آپ نے اپنی حکومت میں سب کو بند کر دیا، سب کو جیلوں میں ڈالا۔انہوں نے کہا کہ کے پی میں دس سال سے آپ کی حکومت ہے، کیا لوگوں کو انصاف دیا؟ عمران خان کہتے ہیں کہ جیلوں میں قیدیوں کا کوئی پرسان حال نہیں، آپ چاہتے ہیں کہ جب آپ بولیں تو لوگ آپ کا پرانا بیان بھول جائیں۔مصطفی کمال نے کہا کہ عمران خان کہتے رہے کہ ان کی حکومت امریکا نے ختم کی،

وہ سمجھتے ہیں کہ وہ بہت پاپولر ہیں، سن لیں!پاپولر فرعون، یزید بھی تھا، آپ پہلے بھی ناکام ہوئے اب بھی ناکام ہو رہے ہیں، پاکستانی کے طور پر ایسا لگ رہا ہے کہ میں نے یہ گھڑی چوری کر لی، توشہ خانہ کے معاملے پر شاہی خاندانوں میں بحث ہو رہی ہے، کاش گھڑی چوری کا واقعہ پیش نہیں آتا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…