جمعرات‬‮ ، 04 ستمبر‬‮ 2025 

پی ٹی آئی کا راولپنڈی میں 20 لاکھ افراد لانے کیلئے اہم اقدام، قبل از وقت انتخابات کی نئی حکمت عملی تیار

datetime 15  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف نے حکومت پر مزید عوامی دباؤ بڑھانے کی حکمت عملی تیار کر لی،حکومت کو گھر بھیجنے، قبل از وقت انتخابات کی راہ کو ہر صورت ہموار کرنے کیلئے عوامی مہم میں مزید تیزی لانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ پی ٹی آئی نے راولپنڈی میں پندرہ سے بیس لاکھ لوگ لانے کے لئے کمیٹیاں تشکیل دے دیں،

تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی زیر صدارت زمان پارک میں اہم مشاورتی اجلاس ہوا، اجلاس میں مشیر داخلہ عمر سرفراز چیمہ، مسلم لیگ (ق) کے رہنما مونس الٰہی، صوبائی وزیر راجہ بشارت، بریگیڈیئر (ر) مصدق عباسی سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔پارٹی ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران قبل از وقت انتخابات، اعظم سواتی تشدد کیس، ارشد شریف کے قتل اور امریکی سائفر کے معاملے کو مزید شدت سے آگے بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عوامی سطح، میڈیا کے محاذ اور ہر سطح پر ان معاملات کا پر چار زور و شور سے کیا جائے گا۔ تحریک انصاف کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اپنے اپنے حلقوں میں پارٹی کے بیانیہ کو گھر گھر پہنچائیں گے۔ ہوشربا مہنگائی، حکومت کی ناکام معاشی پالیسیوں کو بھی اجاگر کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق حقیقی آزادی مارچ میں روالپنڈی کے لیے پنجاب بھر کی یونین کونسل کو بھی ٹاسک دئیے جائیں گے۔ حکومت کو قبل از وقت انتخابات پر مجبور کرنے کے لیے عوامی دبا مزید بڑھایا جائے گا۔اس سے قبل عمران خان سے سابق وفاقی وزیر چودھری مونس الٰہی سے ملاقات کی جس میں تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ق) کے درمیان رابطے بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔عمران خان اور مونس الٰہی میں اتفاق پایا گیا کہ کچھ شرپسند عناصر دونوں اتحادیوں میں دوری کی کوشش کررہے ہیں، تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ق) مضبوط اتحادی کے طور پر آگے بڑھیں گے۔

ملاقات کے دوران (ق) لیگی رہنما مونس الٰہی نے عمران خان کو لانگ مارچ سکیورٹی صورتحال، موجودہ سیاسی صورتحال سمیت دیگر امور پر بریفنگ دی۔اس موقع پر چودھری مونس الٰہی نے کہا کہ پوری قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے سب شفاف انتخابات چاہتے ہیں۔جبکہ عمران خان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف صرف اور صرف صاف شفاف انتخابات چاہتی ہے۔ حقیقی آزادی کی منزل اب زیادہ دور نہیں۔ذرائع کے مطابق عمران خان سے وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی اور قائمقام انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کنور شاہ رخ نے بھی ملاقات کی جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…