جمعہ‬‮ ، 12 ستمبر‬‮ 2025 

2500 نوری سال کے فاصلے پر موجود کون نیبیولا کی تصویر جاری

datetime 15  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گارچِن(این این آئی)زمین سے تقریبا 2500نوری سال کے فاصلے پر موجود دودھیا کہکشاں کے ستارہ ساز خطے کون نیبیولا کی تصویر جاری کر دی گئی۔رواں سال کے ابتدا میں یورپین سدرن آبزرویٹری (ای ایس او)کی جانب سے لی گئی

اس تصویر میں تاریک اور ابر آلود نیبیولا کی پر اسرار وجود کو دیکھا جاسکتا ہے۔سات نوری سال طویل کون نیبیولا کا ستون NGC 2264 نامی خطے کا ایک حصہ ہے اور اس کو پہلی بار 18 ویں صدی میں ماہرِ فلکیات ولیم ہرشل نے دریافت کیا تھا۔کون نیبیولا کی یہ منفرد شکل ٹھنڈی گیس کے بڑے بڑے بادلوں اور گرد و غبار کی وجہ سے ہے۔ یہ عناصر نئے ستاروں کی تشکیل کے اسباب کے طور پر جانے جاتے ہیں۔یورپی خلائی مشاہدہ گاہ کے مطابق اس ستون کا وجود تب ظاہر ہوتا ہے جب بڑے بڑے نو تشکیل نیلے روشن ستارے ہوائیں اور شدید الٹرا وائلٹ شعائیں خارج کرتے ہیں جو ان ستاروں کے اطراف سے مواد اڑا لے جاتی ہیں۔ای ایس او کا کہنا تھا کہ جس اس مواد کو دور دھکیلا جاتا ہے تو نئے ستاروں سے دور جانے والی گیس اور گرد دبتی ہے اور کثیف، تاریک اور لمبے ستون جیسی شکلیں وجود میں آتی ہیں۔

 



کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…