لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)عمران خان کے بیٹوں کی ائیرپورٹ پر تصاویرمنظر عام پرآگئیں ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیر اعظم عمران خان کے صاحبزادے قاسم اور سلیمان واپس لندن روانہ ہو گئے۔عمران خان پر قاتلانہ حملے کے بعد ان کے دونوں صاحبزادے قاسم اور سلیمان اپنے والد کی خیریت دریافت کرنے پاکستان آئے تھے۔گزشتہ روز انکی زمان پارک سے روانگی کے وقت سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے۔