پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

ملک کیلئے سب کچھ حاضر انجری کے بعد شاہین شاہ آفریدی کا بیان سامنے آگیا

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میلبرن،لاہور (این این آئی)قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے ٹیم کا حصہ ہونے پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے اپنی طرف سے سب کچھ کیا، سخت محنت جاری رہے گی۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں شاہین آفریدی نے کہاکہ اس ملک کے لیے ہمارا سب کچھ حاضر ہے۔

عظیم ٹیم کا ایک چھوٹا سا حصہ بننے پر فخر ہے،ہم نے اپنی طرف سے سب کچھ کیا، سخت محنت جاری رہے گی۔ اپنے بیان میں قومی کرکٹر نے کہا کہ ہم نے اپنی طرف سے سب کچھ کیا، سخت محنت جاری رہے گی۔گزشتہ روز ورلڈکپ کے فائنل میں اہم مرحلے میں شاہین آفریدی اپنا اوور مکمل نہیں کرسکے تھے، وہ 16 ویں اوور کی ایک گیند کراکر میدان سے باہر چلے گئے جس کے بعد باقی اوور افتخار احمد نے مکمل کیا۔کیچ لیتے ہوئے شاہین آفریدی کا گھٹنا زمین پر لگا تھا۔دوسری جانبپاکستان سپر لیگ کی فرنچائز لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے کہا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی ورلڈ کپ سے زیادہ اہم ہے تاہم معاملے کی انکوائری ہونی چاہیے ۔ انہوں نے ایک انٹرویو میں کہاکہ شاہین آفریدی جیسے بولرز روز روز پیدا نہیں ہوتے ۔انکے معاملے پر انکوائری ہونی چاہیے۔اس موقع پر سابق کپتان معین خان نے کہا کہ قومی ٹی ٹونٹی ٹیم میں مڈل آرڈر میں کوئی مستند بیٹر نہیں ہے۔دنیا کی دیگر ٹیمیں پاور پلے میں زیادہ اسکور کرتی ہیں، سلیکشن کمیٹی کو پی ایس ایل سے کئی نئے کھلاڑی ملیں گے۔واضح رہے کہ ٹی ٹونٹی کرکٹ ورلڈکپ کے فائنل میں پاکستان کو انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، میچ کے دوران شاہین شاہ آفریدی ان فٹ ہوگئے تھے۔

موضوعات:



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…