منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

پی ٹی آئی کا عمران خان حملے کی خواہش کے مطابق ایف آئی آر کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کر نے کا فیصلہ

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان حملے کی ایف آئی آر خواہش کے مطابق نہ کٹنے پر سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے ایف آئی آر میں خواہش کے مطابق تین نامزد افراد کے خلاف مقدمہ اندراج کیلئے تمام صوبوں کی سپریم کورٹ رجسٹری میں درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پیر کو سپریم کورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کریں، اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے ارکان قومی اسمبلی وکلاء ٹیم کے ہمراہ سپریم کورٹ جائیں گے،ذرائع کے مطابق رٹ پٹیشن تمام صوبوں میں موجود سپریم کورٹ رجسٹریوں میں بھی جمع کروائی جائیں گے، ہر صوبے سے تعلق رکھنے والے ایم این اے کو متعلقہ صوبے کی سپریم کورٹ کورٹ رجسٹری پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔اراکین قومی اسمبلی صبح دس بجے لاہور، پشاور، کراچی اور کوئٹہ میں قائم سپریم کورٹ رجسٹری پہنچ کر درخواست دائر کریں گے اور ایف آئی آر میں تین لوگوں کے نام درج کرنے کی استدعا کریں گے۔ذرائع کے مطابق پارٹی کی جانب سے ارکان قومی اسمبلی کو سپریم کورٹ اور رجسٹریوں میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔دوسری جانب فواد چوہدری نے تصدیق کی کہ وزیر آباد حملہ ایف آئی آر کے معاملے پر تحریک انصاف کے تمام اراکین اسمبلی (آج)پیر کی صبح سپریم کورٹ میں درخواست دائر کریں گے۔فواد چوہدری کے مطابق پیر کی صبح تحریک انصاف کے تمام اراکین اسمبلی سپریم کورٹ کی رجسٹریز میں عمران خان پر ہونے والے حملے کی ایف آئی آدر درج کرنے کیلئے درخواست دائر کر رہے ہیں۔فواد چوہدری نے لکھا کہ قومی اور صوبائی اسمبلی کے تمام اراکین متعلقہ رجسٹری میں پیش ہوں گے

اور سپریم کورٹ کی توجہ بذریعہ درخواست اس طرف دلائی جائے گی کہ ایک ہفتہ گزرنے کے بعد بھی ملک کے سابق وزیر اعظم پر قاتلانہ حملے کی ایف آئی آر درج نہیں ہو رہی۔ اْدھر وزیراعلیٰ اور پنجاب حکومت کے ترجمان مسرت جمشید چیمہ نے تصدیق کی کہ تحریک انصاف کے تمام اراکین اسمبلی پیر کو سپریم کورٹ رجسٹریز میں عمران خان پر قاتلانہ حملے کی ایف آئی آر کیلئے درخواست دائر کریں گے۔

پنجاب کی پارلیمانی پارٹی اور سینئر قیادت صبح 10 بجے لاہور رجسٹری میں پیش ہو گی۔انہوں نے کہا کہ ملک کی سب سے بڑی جماعت کے لیڈر پر قاتلانہ حملہ کی ایف آئی آر درج کروانے کیلئے سپریم کورٹ سے استدعا کریں گے اور درخواست کے ذریعے معزز عدلیہ کی توجہ اس جانب مبذول کروائی جائے گی۔ مسرت جمشید کے مطابق ایک ہفتہ گزرنے کے بعد بھی ملک کے سابق وزیر اعظم پر قاتلانہ حملے کی ایف آئی آر درج نہیں ہو رہی،اس وقت عوام کا قانون اور اداروں سے اعتماد اٹھتا جا رہا ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ چئیرمین پر قاتلانہ حملہ کی شفاف تحقیقات ہوں۔اْن کا مطالبہ تھا کہ ارشد شریف کی شہادت اور اعظم سواتی کے خلاف ہونے والے ٹارچر اور سائفر کی تحقیقات کی جائیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…