جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

پاکستان نے انگلینڈ کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے کیلئے آسان ٹارگٹ دیدیا

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ،این این آئی)پاکستان نے انگلینڈ کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے کیلئے 138 رنز کا آسان ٹارگٹ دیدیا، پاکستان کی بیٹنگ ریت کی دیوار ثابت ہوئی ، کوئی بھی بلے باز متاثر کن کارکردگی نہ دکھا سکا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل قومی

ٹیم کی حوصلہ افزائی کیلئے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ پوری قوم آپ کے پیچھے کھڑی ہے۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں شہباز شریف نے لکھا کہ ٹیم پاکستان، آپ نے ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچنے کیلئے تمام مشکلات کو شکست دی، میں جانتا ہوں کہ آپ میں جیتنے کا جذبہ، حوصلہ اور عزم ہے۔شہباز شریف نے لکھا کہ خود پر یقین رکھیں اور اپنا بہترین گیم کھیلیں، پوری قوم آپ کے پیچھے کھڑی ہے۔ وزیر اعظم پاکستان نے قومی ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔دوسری جانب پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم پر بھی آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل سے قبل کرکٹ کے بخار میں مبتلا ہو گئے۔اپنے بیان میں امریکی سفیر نے کہا کہ میں ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل دیکھنے کے لیے پرجوش ہوں، پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے بیسٹ آف لک۔ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ بابر اعظم، ہم آپ پر اعتماد کر رہے ہیں، ورلڈ کپ گھرلے آئیں، پاکستان زندہ باد۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…