اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کو ممبئی ائیر پورٹ پر روک لیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی کسٹم حکام نے انہیں ائیر پورٹ پر مہنگی گھڑیاں ملنے پر روکا ۔شاہ رُخ خان کے سامان میں 18 لاکھ سے زائد کی قیمتی گھڑیاں تھیں جس کیلئے انہیں 6 لاکھ کسٹم ڈیوٹی ادا کرنی تھی۔شاہ رخ خان شارجہ میں ایک تقریب سے واپس نجی جیٹ سے ممبئی ائیر پورٹ پہنچے تھے ۔