منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

پاکستان نے انڈین ٹیم پر کالا جادو کرایا، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی سیمی فائنل میں انگلینڈ کے ہاتھوں عبرتناک شکست پر بھارتی میڈیا کا رونا ختم نہیں ہوا، ایک بھارتی چینل نے مضحکہ خیز دعویٰ کیاہے۔بھارتی چینل کے مطابق بھارت کو انگلینڈ نے نہیں ہرایا بلکہ اسے پاکستان نے کالے جادو کے ذریعے ٹورنامنٹ سے باہر کیا ہے۔چینل کے مضحکہ خیز دعویٰ کے مطابق

پاکستان انڈیا سے فائنل میں مقابلہ کرنے سے گھبرا رہا تھا کیوں کہ انڈیا اس کو آسانی سے شکست دے سکتا تھا، اسی لئے پاکستان نے کالے جادو کا سہارا لیا۔ایک پاکستانی اداکارہ سحر شنواری کا ایک ٹویٹ دلیل کے طور پر پیش کیا گیا ہے جس میں اداکارہ نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ انڈین اسکواڈ کو نقصان پہنچانے کیلئے کالے جادو کا استعمال کریں گی تاکہ گرین شرٹس فائنل میں پہنچ جائیں۔بھارتی نیوز چینل کے مضحکہ خیز دعویٰ کا سوشل میڈیا صارفین مذاق اڑا رہے ہیں اور دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں۔ واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2022ء کا فائنل اتوار پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان میلبورن میں کھیلا جائے گا، دونوں ٹیمیں ٹرافی کی جنگ جیت کیلئے پر عزم ہیں، میچ کے بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے اور آئی سی سی نے فائنل کو نتیجہ خیز بنانے کیلئے پلیئنگ کنڈیشنز میں تبدیلی کرتے ہوئے ریزرو ڈے پر اضافی وقت کی گنجائش 2سے بڑھا کر 4 گھنٹے کردی،پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ اس ورلڈ کپ کو 1992ء کے ورلڈ کپ سے مماثلت دی جارہی ہے، ہم نروس نہیں ہیں، پریشر ہوتا ہے لیکن کوشش کریں گے دباؤنہ لیں۔تفصیلات کے مطابق دونوں ٹیمیں آج بروز اتوار کو مقامی وقت کے مطابق شام 7 بجے (پاکستان میں دوپہر ایک بجے) میلبورن کے سٹیڈیم میں مد مقابل ہوں گے۔ میچ کے بارش سے متاثر ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے مطابق ان کی پہلی ترجیح میچ کو شیڈول ڈے پرہی مکمل کرنا ہے بصورت دیگرریزرو ڈے میں کھیلا جائے گا۔کوشش کی جائے گی کہ دونوں طرف سے دس دس اوور ہو جائیں۔اگر اتوار کو شروع ہونے والا میچ بارش کے باعث اسی دن مکمل نہ ہوسکا تو پھر پیر کو مقامی وقت کے مطابق سہ پہر 3 بجے (پاکستانی وقت کے مطابق صبح 9بجے)باقی کا کھیل دوبارہ شروع ہوگا۔

آئی سی سی نے فائنل میچ کو نتیجہ خیز بنانے کے لئے پلیئنگ کنڈیشنز میں تبدیلی کرتے ہوئے ریزرو ڈے پر اضافی وقت کی گنجائش 2 سے بڑھا کر 4 گھنٹے کردی ہے۔دونوں ٹیموں کو میچ بار بار رکنے کے لیے تیار رہنا پڑے گا۔اگر اس کے باوجود بھی کم ازکم دس دس اوور کا کھیل نہ ہوسکا تو پھر دونوں ٹیموں کو مشترکہ فاتح قرار دے دیا جائے گا۔اچھی بات یہ ہے کہ آسڑیلیا کا موسم آخری لمحات میں تبدل ہوجانے کی وجہ سے بھی مشہورہے،

اس لیے عین ممکن ہے کہ بارش نہ ہو یا اتنی کم ہو کہ کھیل کا دوبارہ آغازکیا جاسکے۔چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ ٹائٹل جیتنے کے لیے پرامید ہیں، تیس سال پہلے بھی اسی گراؤنڈ سے گرین شرٹس انگلش ٹیم سے ورلڈ کپ چھین چکے ہیں۔جبکہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ اس ورلڈ کپ کو 1992ء کے ورلڈ کپ سے مماثلت دی جارہی ہے، ہم نروس نہیں ہیں، پریشر ہوتا ہے لیکن کوشش کریں گے دباو نہ لیں۔

سارے کھلاڑی فائنل کھیلنے کیلئے ایکسائٹڈ ہیں۔ ٹیم نروس نہیں، فائنل میں سو فیصد کھیل پیش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کی ٹیم بہترین ٹیم ہے، ہماری ان سے ہوم سیریز بھی ہوئی۔ٹورنامنٹ کا آغاز اچھا نہیں ہوا لیکن پھر ہم نے اچھا کم بیک کیا، تمام کھلاڑی شیروں کی طرح کھیلے۔فائنل کے حوالے سے بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ابتدائی چھ اوور بہت اہم ہیں، ہمارا یقین اللہ پر ہے اور پورا بھروسہ بھی ہے، ہمارا کام محنت کرنا ہے نتیجہ اللہ کے ہاتھ میں ہے۔قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ورلڈکپ کے فائنل میچ میں ٹاس کی اہمیت زیادہ نہیں، موسم تو ہمارے ہاتھ میں نہیں لیکن دعا ہے کہ میچ مکمل ہو اور بارش سے متاثر نہ ہو۔

بابر اعظم نے کہا کہ سیمی فائنل میں ایلکس ہیلز اور جوز بٹلر نے جس طرح کھیلا وہ قابل تعریف ہے، ہمارے پاس بہترین پیس اٹیک ہے، فائنل میں جو پلان بنایا ہے اس پر عمل کرنا ہو گا۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ورلڈ کپ کا ٹائٹل جیتنے کا بہترین موقع ملا ہے، گزشتہ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل تک پہنچے، پھر ایشیا کپ کا فائنل کھیلا تو کھلاڑیوں کا خواب ہے کہ وہ یہ موقع ہاتھ سے جانے نہ دیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ورلڈ کپ سے قبل ہمارے مڈل آرڈر پر کافی باتیں ہو رہی تھیں لیکن خوشی ہے کہ اس ورلڈ کپ میں مڈل آرڈر نے اچھا پرفارم کیا، محمد حارث کو دیکھ کر لگ نہیں رہا کہ وہ پہلی بار ورلڈ کپ کھیل رہا ہے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کے ٹوئٹ کو دیکھا نہیں، ایسی بات نہیں ہے کہ وزیر اعظم کے ٹوئٹ سے دبا بڑھ جاتا ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…