پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

میلبرن میں مسلسل بارش، پاک انگلینڈ فائنل میچ ہونے کی امید اب بھی باقی

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میلبرن (این این آئی)ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل سے ایک دن قبل میلبرن میں تیز بارش شروع ہوگئی۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان اتوار کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل کھیلا جائیگا تاہم محکمہ موسمیات نے اتوار اور پیر کے روز میلبرن میں شدید بارش کی پیشگوئی کر رکھی ہے۔دوسری جانب کہا جا رہا ہے کہ

میلبرن کے موسم کا کوئی اعتبار نہیں ہے کس وقت بالکل ٹھیک ہو جائے، اگر موسم ٹھیک ہو جاتا ہے تو پھر فائنل میچ ہونے کا بھی امکان ہے، ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل فیصلہ کن بنانے کیلئے پلیئنگ کنڈیشنز میں تبدیلی کر دی اور ریزرو ڈے والے روز یعنی پیر کو میچ کا نتیجہ نہ آنے کی صورت میں کھیل کا اضافی دورانیہ 2 گھنٹوں سے بڑھا کر 4 گھنٹے کر دیا۔آئی سی سی کے مطابق پوری کوشش ہو گی کہ میچ اتوار کو ہی مکمل ہو جائے، بارش کی صورت میں ریزرو ڈے پر مقابلہ پیر کو دن 3 بجے شروع کیا جائے گا۔ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی کے مطابق کسی بھی ٹورنامنٹ کے ناک آؤٹ مرحلے کے میچ میں ہر سائیڈ کیلئے کم از کم 10 اوورز کا کھیل ضروری ہے اور میچ کو مکمل کرنے کے حوالے سے کسی بھی قسم کا فیصلہ میچ والے روز لیا جائے گا۔آئی سی سی کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل مکمل کرنے کے لیے اتوار کے روز ہی فیصلے لیے جائیں گے کہ آیا میچ کو مکمل کرنے کے لیے اوورز کی تعداد کم کی جائے یا پھر اگر میچ اتوار کے روز ممکن نہ ہو تو میچ کو اگلے روز جاری کیا جائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…