جمعہ‬‮ ، 24 اکتوبر‬‮ 2025 

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان ملتوی

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان ملتوی ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق محمد بن سلمان کا دورہ ایشیا ء ملتوی ہونے کے باعث دورہ پاکستان اور بھارت بھی ملتوی ہوگیا ہے۔محمد بن سلمان اب سیدھا انڈونیشیا کے شہر بالی جائینگے جہاں وہ جی 20 سمٹ میں شرکت کریں گے۔ذرائع کے مطابق سعودی ولی عہد نے

جنوبی کوریا جانا تھا اب وہاں بھی نہیں جارہے۔ دوسری جانب ذرائع وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ابھی تک سعودی ولی عہد کے دورہ کی حتمی تاریخ کا فیصلہ نہیں ہوا۔ شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کی نئی تاریخوں کے لیے مشاورت جاری ہے جسے ہی شیڈول جاری ہوگا تو پھر حتمی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔دفتر خارجہ سعودی ولی عہد کے دورے کی نئی تاریخ کا جلد اعلان کرے گا۔ ذرائع کے مطابق سعودی ولی عہد کے دورے کے حوالے سے وزارت خارجہ کا باقاعدہ اعلان جلد متوقع ہے۔ اسلام آباد میں سعودی سفارت خانے نے بھی ولی عہد کے دورہ پاکستان کے حوالے سے تصدیق یا تردید کرنے سے اجتناب کیا ہے۔ذرائع سعودی سفارتخانہ سفارت خانے نے ولی عہد کے دورہ پاکستان سے متعلق کوئی خبر جاری نہیں کی۔سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان سے متعلق خبریں پاکستانی ذرائع سے سامنے آرہی ہیں۔ ہم نے 21 نومبر کو سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کی خبر جاری کی نہ ہی اس کی تردید جاری کر سکتے ہیں۔ اس سے قبل شہزادہ محمد بن سلمان نے 21 نومبر کو ایشیا کا دورہ کرنا تھا اور پاکستان کے دورے پر پہنچنا تھا۔سفارتی ذرائع کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورے میں پاکستان کو 4.2 ارب ڈالرز کے اضافی بیل آوٹ پیکج ملنے کی توقع تھی، محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان میں سعودی عرب کی جانب سے پاکستان میں مضبوط سرمایہ کاری متوقع تھی۔

ذرائع کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے پٹرولیم کے شعبہ میں آئل ریفائنری کے قیام پر معاہدہ بھی متوقع تھی، سعودی عرب گوادر میں جدید آئل ریفائنری کے قیام میں مدد کرے گا، گوادر میں 10 ارب ڈالرز کی لاگت سے جدید آئل ریفائنری کے قیام کی سعودی عرب چین کے ساتھ مل کر مدد کرے گا، چینی کمپنیاں اس منصوبے کی تکمیل کے بعد ابتدائی طور پر ریفائنری کو چلائیں گی۔سفارتی ذرائع کے مطابق موجودہ غیر یقینی سیاسی صورتحال میں کسی قسم کی مزید خرابی سعودی ولی عہد کے دورے میں رکاوٹ پیدا کر سکتی ہے، اوپیک میں امریکا مخالف سعودی حکمت عملی پر پاکستان کی حمایت سے سعودی عرب پاکستان سے خوش ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…