وزیراعظم، آئی جی یا جج ایک ہی سرکاری گھر رکھ سکے گا اسلام آباد ہائیکورٹ نے تاریخی فیصلہ سنادیا

9  ‬‮نومبر‬‮  2022

اسلام آباد(آئی این پی ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ہدایت کی آئی جی اسلام آباد آئی جی ہاوس یا جی ایٹ کے گھر میں سے ایک ہی رکھ سکتے ہیں 2نہیں ،وزیراعظم ہو، آئی جی ہو یا ہائیکورٹ کا جج ہو گھر ایک ہی رکھ سکے گا۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے سیکشن افسر کی بیدخلی سے متعلق

درخواست پرمختصر فیصلے میں کہا اسلام آباد میں کتنے سول سرونٹس نے دو ،دو گھر رکھے ہوئے ہیں، سیکریٹری ہاوسنگ 3ماہ میں رپورٹ دیں،صوبوں میں جانے والے کتنے سول سرونٹس نے اسلام آباد میں گھر رکھے ہوئے ہیں،یہ رپورٹ بھی دیں، وہ بھی ایک ہی گھر رکھ سکتے ہیں ۔سیکشن افسر کی جی ایٹ میں گھر کا قبضہ واپس دینے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے عدالت نے وزارت داخلہ کے سیکشن افسر کو 24 گھنٹے میں نئے گھر کا قبضہ دینے کی ہدایت کردی۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے دہری مراعات والوں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کوئی بھی سرکاری ملازم پاکستان بھر میں صرف ایک ہی سرکاری گھر رکھ سکتا ہے، سب نے مذاق بنایا ہوا ہے، دہری مراعات انجوائے کر رہے ہیں، سب کو پلاٹ بھی دو دو چاہئے اور مکان بھی دو دو چاہئے،جو دوسرے صوبے سے اسلام آباد آیا وہ کیا وہاں سے گھر خالی کر کے آتا ہے؟ایسے کتنے افسر ہیں جن کی کہیں اور پوسٹنگ ہو چکی لیکن اسلام آباد میں گھر اب بھی موجود ہے؟سیکرٹری ورکس کی طرف سے بیان حلفی لکھ لوں کہ ہر افسر کے پاس ملک بھر میں ایک ہی گھر ہے؟اگر اسلام آباد کے علاوہ ان کے کہیں گھر ہوں تو پھر سیکرٹری کیخلاف کارروائی ہو گی،سرکاری افسر پورے پاکستان میں ایک ہی گھر رکھ سکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…