بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

سردیوں نے دستک دے دی، بارشیں اور برفباری، سلسلہ کب تک جاری رہے گا، محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)محکمہ موسمیات نے خیبر پختونخواکے مختلف حصوں میں بارش کا سلسلہ پیر تک جاری رہنے کی پیش گوئی کردی، دیر لوئر اور چترال سمیت بالائی علاقوں میں برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور سمیت پختون خوا میں بارش کا سلسلہ پیر تک جاری رہنے کا امکان ہے،

صوبے کے مختلف حصوں میں کبھی تیز تو کبھی ہلکی بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہے گا جب کہ بالائی اضلاع میں برف باری کا سلسلہ بھی شروع ہونے کا امکان ہے۔اسی حوالے سے پی ڈی ایم اے نے بھی تیز بارشوں اور برف باری کے نظر پیشگی اقدامات کی ہدایت کردی ہے اور کہا ہے کہ انتظامیہ رابطہ سڑکیں کھلی رکھنے کے لیے پیشگی انتظامات کرے، بالائی اضلاع میں برف باری سے رابطہ سڑکیں بند ہوسکتی ہیں، ضلعی انتظامیہ چھوٹی بھاری مشینری کی دستیابی یقینی بنائیں۔ دیر لویر دوسرے روز بھی شہری علاقوں میں بارش ہوئی اور بالائی علاقوں پر برف باری وقفے وقفے سے جاری رہی۔ بارش و برف باری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ سردی سے بچنے کیلئے لوگوں نے گرم ملبوسات کا استعمال شروع کردیا۔چترال میں بھی مختلف مقامات بارش اور پہاڑوں پر برف باری ہوئی۔ چترال میں گزشتہ آدھی رات سے وقفے وقفے سے ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برف باری جاری ہے۔ جہاں بارش رک گئی ہے وہاں گہرے بادلوں نے آسمان کو لپیٹ میں لے رکھا ہے۔بارش، برفباری اور کالے بادلوں کی وجہ سے چترال میں سردی میں غیر معمولی اضافہ ہوگیا ہے۔ گھروں اور عبادت گاہوں کو گرم رکھنے کیلئے آگ جلانے کا اضافی عمل شروع ہوگیا ہے۔ دو دن سے مسلسل بارشوں سے گندم کی کاشت بھی متاثر ہوئی ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…