اسلام آ باد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک روس تجارتی تعلقات میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔وفاقی کابینہ نے روس سے تین لاکھ میٹرک ٹن گندم خریدنے کی منظوری دیدی ہے۔روزنامہ جنگ میں رانا غلام قادر کی خبر کے مطابق گندم حکومتی سطح پر تین سو بہتر ڈالر فی میٹرک ٹن کے حساب سے خریدی جائے گی،پورٹ پر فی کلو گندم نواسی روپے میں پڑے گی ۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے روس سے حکومتی سطح پر گندم کی خریداری کیلئے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اکتیس اکتوبر کے فیصلے کی سرکولیشن کے ذریعے منظوری دیدی۔ذرائع کے مطابق روس نےپاکستان کو گندم فراہم کرنے کیلئے پیشکش کی تھی جو حکومت پاکستان نے منظور کرلی۔